اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کا آغاز

اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کا آغاز

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔

قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاع وطن کے عزم کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز کے دستے تقریب کا حصہ ہیں ۔ پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان  پولیس کے دستوں نے بھی شرکت کی۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیس کے دستے بھی تقریب میں شریک ہیں ۔

تقریب میں اتحاد، یکجہتی اور قومی وحدت کی خوبصورت عکاسی کی گئی۔ یادگار فتح قومی تاریخ ، معرکہ حق میں کامیابی ، شہدداء اور غازیوں کی قربانیوں اور عزم صمیم کی علامت ہے۔

بگل بجا کر صدر مملکت کی آمد کا اعلان

صدر آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی صدر مملکت کے ہمرا ہ تقریب میں  شریک ہوئے۔سروسز چیفس، وفاقی وزراء، غیر ملکی سفارت کار تقریب میں شریک ہیں ۔چیئرمین سینیٹ ، سپیکر قومی اسمبلی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام کی بھی شرکت۔اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی تقریب میں شریک ہیں ۔ 

Watch Live Public News