انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا

(ویب ڈیسک ) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز   کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔

انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوکر   279 روپے 31 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا 281 روپے 32 کا ہو گیا،  گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام:

اسٹاک ایکسچینج میں  کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس میں 161 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،  100 انڈیکس 61 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 61 ہزار 65 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں 43 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔  188 کے حصص میں تیزی جبکہ   136 میں مندی ہوئی۔

Watch Live Public News