(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کوئی خط نہیں ملا، اگر ملا تو وزیر اعظم کو بھجوا دوں گا۔
آرمی چیف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر کوئی خط ملا تو وزیر اعظم کو بھجوا دونگا۔