بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں کتنی خواتین امیدوار کامیاب ہوئیں؟

بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں کتنی خواتین امیدوار کامیاب ہوئیں؟
کیپشن: بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں کتنی خواتین امیدوار کامیاب ہوئیں؟

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات کے عبوری نتائج کے مطابق اب تک 7 خواتین امیدوار اپنے اپنے حلقوں سے کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔

بنگلہ دیشی اخبار پروتھم آلو نے غیر حتمی نتائج کی بنیاد پر اپنی رپورٹ میں بتایا کہ محدود نمائندگی کے باوجود خواتین امیدواروں نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ تاہم بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال سرکاری اور حتمی نتائج جاری نہیں کیے گئے۔

عبوری اطلاعات کے مطابق کامیاب ہونے والی خواتین امیدواروں میں مانک گنج-3 سے افروزہ خانم ریٹا، سلہٹ-2 سے تھسینا رشدی لونا، ناتور-1 سے فرزانہ شرمین، فریدپور-2 سے شمع عبید اسلام اور فریدپور-3 سے نیاب یوسف احمد شامل ہیں۔

اسی طرح جھالاکاتی-2 سے عشرت سلطانہ ایلن بھٹو جبکہ برہمن باریا-2 سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے والی رومین فرحانہ بھی کامیاب قرار پائی ہیں۔

جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں خواتین امیدواروں کی مجموعی تعداد نہایت کم رہی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1,981 امیدواروں میں سے صرف 78 خواتین میدان میں تھیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق محدود شرکت کے باوجود 7 خواتین کی کامیابی ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے، جو ملکی سیاست میں خواتین کی مؤثر موجودگی اور عوامی حمایت کا واضح ثبوت سمجھی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News