بنگلادیش کے عام انتخابات کےنتائج پرجماعت اسلامی کاردعمل آگیا

بنگلادیش کے عام انتخابات کےنتائج پرجماعت اسلامی کاردعمل آگیا
کیپشن: بنگلادیش کے عام انتخابات کےنتائج پرجماعت اسلامی کاردعمل آگیا

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی مذہبی و سیاسی جماعت بنگلادیش جماعت اسلامی نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ووٹرز کی پُرامن اور مثبت شرکت کو سراہتی ہے، تاہم نتائج کے اجراء اور گنتی کے طریقہ کار نے کئی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

بیان کے مطابق 11 جماعتی اتحاد کے متعدد امیدوار معمولی اور مشتبہ فرق سے ناکام قرار پائے۔ جماعت نے دعویٰ کیا کہ غیر سرکاری نتائج میں بار بار تضادات اور غلط بیانی سامنے آئی، جبکہ الیکشن کمیشن آف بنگلادیش کی جانب سے ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح جاری نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہے۔ مزید کہا گیا کہ انتظامیہ کے بعض عناصر کی جانب سے ایک بڑی جماعت کی حمایت کے آثار بھی دیکھنے میں آئے، جس سے انتخابی عمل کی غیر جانبداری متاثر ہوئی۔

جماعت اسلامی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور 11 جماعتی اتحاد کے آئندہ کے باضابطہ لائحہ عمل کا انتظار کریں۔ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جماعت بنگلادیش کے مفاد اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Watch Live Public News