سربراہ پاک فضائیہ کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

سربراہ پاک فضائیہ کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

(ویب ڈیسک ) انڈونیشین صدر  نے  پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام سے استفادے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے  سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا انڈونیشیا کا دورہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو   نے  انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کی۔جس میں  دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔انڈونیشین صدر  نے  پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام سے استفادے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ایئر چیف نے  وزیر دفاع، کمانڈر انڈونیشین مسلح افواج اور ایئر چیف سے ملاقاتیں کیں ۔سربراہ پاک فضائیہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ تربیت اور پیشہ ورانہ تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔انڈونیشین ایئر چیف  نے آپریشنل اور فلائنگ ٹریننگ میں پی اے ایف کی معاونت کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف کو انڈونیشین فضائیہ کا اعلیٰ ترین اعزاز میڈل آف آنر سے نواز ا گیا۔انڈونیشیا کی عسکری  قیادت  نے  پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت  کی تعریف بھی کی۔

Watch Live Public News