(ویب ڈیسک ) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی ۔اب صارفین یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر کراسکیں گے۔
نادرا کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع، صوبہ سندھ کے 8 اضلاع (کراچی شرقی، کراچی وسطی، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار) اور صوبہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں دستیاب ہے۔
مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
نادرا کے مطابق دیگر علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پاکستان بھر میں دستیاب ہو گی۔