شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ، ملزم کی بازیابی کیلئے دائر درخواست خارج

شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ، ملزم کی بازیابی کیلئے دائر درخواست خارج

ویب ڈیسک: شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشہ کا معاملہ ،  لاہور ہائیکورٹ نے حافظ آباد میں گینگ ریپ کے ملزم اکرام کی بازیابی کے لئے دائر  درخواست خارج کردی ۔

عدالت نے ملزم کی بازیابی کے لیے جمع کروائی گئی 25 ہزار کی سکیورٹی کی رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس عبہر گل نے ایڈووکیٹ محمد زمان کی درخواست پر سماعت کی ۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ناصر چوہان عدالت میں پیش ہوئے۔،  درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے پولیس کی جانب سے جواب جمع کروادیا ۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اکرام کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی وہ ایف آئی آر میں نامزد اور پولیس کو مطلوب ہے  ،   ملزم محمد اکرام پولیس حراست میں نہیں۔

 پولیس اس کی گرفتاری کے لیے کوشش کررہی ہے۔

ملزم کے جس وکیل بھائی محمد زمان نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی وہ بھی ایک مقدمہ میں پولیس کو مطلوب ہے۔

Watch Live Public News