ریلوے ملازم بغیر ٹکٹ مسافروں کو سفر کرواتے پکڑا گیا

ریلوے ملازم بغیر ٹکٹ مسافروں کو سفر کرواتے پکڑا گیا

ویب ڈیسک:ریلوے پولیس اسپشل برانچ و تھانہ ریلوے پولیس کراچی کینٹ کی مشترکہ کارروائی، محکمہ ریلوے کے کمرشل اسٹاف کا  STE اسلم بغیر ٹکٹ مسافروں کو سفر کرواتے پکڑا گیا۔

مسافروں کے بیان کے مطابق حیدرآباد سے کراچی آنے کے لئےایس ٹی ای اسلم  نے پیسے لئے ہیں۔

ایس ٹی ای ٹرین 16DN کراچی ایکسپریس میں مسافروں کو سفر کروا رہا تھا،  فی مسافر حیدرآباد سے کراچی آنے کیلئے 400 روپے لئے ۔ 

ایس ٹی ای کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس کراچی کینٹ پر کرپشن کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایس پی ریلوے پولیس جاوید خان کی ہدایت مزید ملوث ملازمین پر بھی تفتیش شروع کر دی گئی۔ 

Watch Live Public News