پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں برطانوی وائرس کے آنے پر مزید سختیاں کر دی گئی ہیں۔ پنجاب میں آج سے لاہور کے 16 اور گجرات کے 17 علاقوں سمیت راولپنڈی کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔آج سے پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانوں سمیت بیکریاں شام 7 بجے کھلی رہیں گی۔ کسی بھی ضرورت کے تحت گھر کا صرف ایک فرد باہر نکل سکے گا۔ صوبہ بھر میں کاروباری مراکز کو شام 6 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔ ہفتہ و اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں، سرکاری اور نجی دفاتر میں آدھے عملہ کو کام کی اجازت ہو گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلہ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گجرات اور گوجرانوالہ میں اِن ڈور شادی ہالز، مزار، سنیما گھر اور ہر طرح کے کمیونٹی سینڑ بھی بند رہیں گے۔ این سی او سی نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسوں کے پیش نظر ایس او پیز پر سخت سے عملدر آمد کا کہا اور کیس بڑھنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔