لاہور:سیکورٹی کارڈز کے تشدد کا شکار ہونیوالے متاثرہ شہری کا ویڈیو بیان آگیا

لاہور:سیکورٹی کارڈز کے تشدد کا شکار ہونیوالے متاثرہ شہری کا ویڈیو بیان آگیا

ویب ڈیسک: لاہور میں دھرم پورہ کے علاقے میں ڈالہ سوار کی فائرنگ کا معاملہ، متاثرہ شہری محمد عمران کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

متاثرہ عمران شہری عمران کا کہنا تھا کہ وہ رائیونڈ جارہا تھا کپڑے کا تاجر ہے، ملزمان نے پل کے نیچے گاڑی جب رکی تو فائرنگ کردی ، 2 فائرمجھ پر کیے میں بمشکل بچ گیا سیدھے میرے پر فائرکیے

تین گن مین ملزمان ڈالہ چھوڑ کر فرار ہوئے ، پانچ افراد ایک ڈالے اور دوسرے ڈالے میں بھی دس سے ہندرہ افراد تھے۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ گاڑی میں ایک پولیس وردی میں ملبوس اہلکار بھی سوار تھا، پولیس اہلکار کے منع کرنے کے باوجود سکیورٹی گارڈ نے مجھ پر فائر کردیا، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

Watch Live Public News