وزیراعظم کاجناح ہاؤس حملہ میں ملوث افرادکو72گھنٹوں میں گرفتارکرنےکاحکم

وزیراعظم کاجناح ہاؤس حملہ میں ملوث افرادکو72گھنٹوں میں گرفتارکرنےکاحکم
وزیراعظم کا جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو 72 گھنٹوں میں گرفتارکرنے کا حکم. لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائےگی، دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، قانون اپنے آہنی ہاتھوں سے ان لوگوں کو اپنی گرفت میں لےگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ اس طرح کا کوئی کام پاکستانی نہیں سوچ سکتا، یہ بدترین حرکت کرنے والوں کو آئین اور قانون میں درج سزائیں دی جائیں گی، کورکمانڈر ہاؤس تاریخی جناح ہاؤس جل چکا ہے اور مکمل طور پر تباہ ہوگیا، ان واقعات پرپوری قوم غمگین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور ان کا جتھا پاکستان کےدشمنوں سے کم نہیں، جوکام شرپسند 75 برس میں نہ کرسکے وہ پی ٹی آئی کےشرپسندوں نےکیا، منصوبہ بندی کے تحت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور شہیدوں اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان شرپسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں، وزیر قانون انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کی تعداد بڑھائیں، شرپسندوں کو سزائیں دینے کے لیے اگر راتوں کو انسداد دہشتگردی کورٹس چلانی پڑیں تو چلائی جائیں، پولیس اور انتظامیہ شرپسندوں کو فی الفور گرفتار کرے، خانہ پری قابل قبول نہیں، تمام شرپسندوں کو بلاتفریق گرفتار کیا جائے، اگلے 72 گھنٹوں میں تمام مجرموں اور حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔