بھارتی فوج نے پاکستانی ڈرونز سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

بھارتی فوج نے پاکستانی ڈرونز سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
کیپشن: بھارتی فوج نے پاکستانی ڈرونز سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

ویب ڈیسک: بھارتی فوج نے پاکستانی ڈرونز کی سرحد پار موجودگی سے متعلق بھارتی میڈیا کی من گھڑت خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی پاکستانی ڈرون کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بھارتی صحافی برکھا دت اور دیگر میڈیا ادارے کئی گھنٹوں سے یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز جموں کے علاقے میں نظر آئے اور بعض کو قبضے میں بھی لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ واقعہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی حالیہ تقریر کے جواب میں پیش آیا۔

تاہم بھارتی فوج نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی ڈرون نقل و حرکت رپورٹ نہیں ہوئی، اور سرحدی صورت حال مکمل طور پر پُرامن اور کنٹرول میں ہے۔

اس سے قبل پاکستانی سکیورٹی ذرائع بھی یہ واضح کر چکے ہیں کہ بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہا ہے، جب کہ حقیقت میں کوئی پاکستانی ڈرون لائن آف کنٹرول یا ورکنگ باؤنڈری عبور نہیں کر رہا۔

پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا اپنا میڈیا اور فوج ایک دوسرے کی باتوں کی تردید کر رہے ہیں، اور سچائی یہ ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزی بھارت کے جانب سے ہو رہی ہے، جس میں بھارتی ڈرونز سرگرم پائے گئے ہیں۔

Watch Live Public News