ویب ڈیسک: فیصل آباد پولیس نے گھروں میں وارداتیں کرنے والی خواتین گینگ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی مغفور احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کچھ ہی وقت میں گھروں میں چوری کرنے والی خواتین کے گینگ کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ پیپلز کالونی پولیس نےٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 3 کس عورتوں کے گینگ کوگرفتار کر لیا۔ خواتین گھروں میں خیرات مانگنے کا بہانہ بنا کر چوری کرتی تھیں۔

تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔گرفتار خواتین سےنقدی 9لاکھ 70 ہزار روپے اور طلائی زیورات برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔