سپریم کورٹ ججز کے اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے  سے متعلق نئی پالیسی جاری

سپریم کورٹ ججز کے اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے  سے متعلق نئی پالیسی جاری

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ ججز کے اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی گئی۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ  مقدمے کی کارروائی کے دوران کسی جج کا اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرنا فطری امر ہے، ایسا معمول عدلیہ کی آزادی کے اصول پر مبنی ہے۔

جاری   ہدایات  میں کہا گیا ہے کہ  فیصلے سنانے سے پہلے اختلافی رائے سامنے متعدد اثرات کا سبب بن سکتا ہے ،ایسا امر مقدمے کی سماعت کرنے والے بنچ کے لیے پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔ایک معزز جج کے اصرار کو مدِنظر رکھتے ہوئے پالیسی جاری کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

ہدایات کے مطابق  مقدمے کی کارروائی کے دوران اختلافی نوٹ عوام کے سامنے لانا بنچ کے سربراہ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

خیال رہے کہ  جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔

Watch Live Public News