ویب ڈیسک: پاکستان نے کبھی بھی عبادت گاہوں کو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی، حتیٰ کہ جنگی حالات میں بھی پاکستان نے کرتارپور راہداری کو بند نہیں کیا۔
بھارت نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بند کیا۔ دراصل پاکستان کی وجہ سے ہندوستان سکھوں کو سزا دے رہا ہے ۔
ہندوستان سکھوں کے خلاف ہےاور ان کے احساسات اور جذبات کے ساتھ پچھلی کئی دہائیوں سے کھیل رہا ہے ،مودی کی متعصبانہ سوچ نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بھارت کی سرزمین سکھوں کے لیے بھی تنگ کر دی ہے.