پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ دو میچز کا نیا شیڈول سامنے آگیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ دو میچز کا نیا شیڈول سامنے آگیا
کیپشن: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ دو میچز کا نیا شیڈول سامنے آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ دو ون ڈے میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اعلان کیا کہ دوسرا ون ڈے 14 نومبر کو جبکہ آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں دوسرا میچ 12 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول تھا۔

محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں سیریز جاری رکھنے کے فیصلے پر مشکور ہیں، اور اس سے اسپورٹس مین شپ اور یکجہتی کا جذبہ اجاگر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے تمام 16 کھلاڑی پاکستان میں ہی رہیں گے اور سیریز مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوں گے۔ اس دوران ٹی 20 کھلاڑی سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان میں ہی قیام کریں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ جو کھلاڑی وطن واپس جانا چاہیں گے، انہیں روکا نہیں جائے گا، اور ان کے متبادل کھلاڑی پاکستان بھیجے جائیں گے۔ تاہم، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی مکمل ضمانت دی ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب سری لنکن کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم، سیکیورٹی انتظامات کے بعد انہیں پاکستان میں ہی سیریز مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Watch Live Public News