امریکا کی بھارت کو دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش

امریکا کی بھارت کو دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش
کیپشن: امریکا کی بھارت کو دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نے نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔

کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ بھارت ایک مضبوط اور قابل ملک ہے، جو خود مؤثر تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی لیے ممکن ہے کہ اسے ہماری مدد کی ضرورت نہ پڑے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

مارکو روبیو نے اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے آئندہ ہفتے دورۂ واشنگٹن کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے، تاہم بعض معاملات کو ابھی حتمی شکل دینا باقی ہے۔

Watch Live Public News