امریکی خاتون فٹبالر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں

امریکی خاتون فٹبالر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں
کیپشن: امریکی خاتون فٹبالر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں

ویب ڈیسک: امریکی خاتون فٹبالر لورین ٹرنر 6 ہفتے تک زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق، کیلیفورنیا اسٹیٹ فلرٹن یونیورسٹی کی باصلاحیت فٹبال کھلاڑی لورین ٹرنر 27 ستمبر کو ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔ ان کی الیکٹرک موٹر سائیکل کو ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئیں اور کئی ہفتوں تک آئی سی یو میں زیر علاج رہیں۔ 19 سالہ لورین کا انتقال تقریباً 6 ہفتے کومے میں رہنے کے بعد ہوا۔

اس حادثے میں لورین کی ایک ساتھی بھی زخمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب، سربیا میں جاری ایک فٹبال میچ کے دوران بوسنیا کے سابق فٹبالر ملاڈن زیزووک میدان میں اچانک گر کر جان کی بازی ہار گئے۔ یہ واقعہ سربین لیگ کے میچ کے دوران پیش آیا، جب ان کی ٹیم ریڈنِسکی 1923 کا مقابلہ ملادوسٹ سے جاری تھا۔

ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملاڈن میچ کے چوتھے منٹ میں اپنی ٹیم کو ہدایات دے رہے تھے، لیکن 22ویں منٹ میں اچانک سائیڈ لائن پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر بدقسمتی سے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ اس خبر کے بعد میچ فوراً روک دیا گیا، کھلاڑیوں پر سکتہ طاری ہو گیا، اور کئی کھلاڑی رونے لگے جبکہ کچھ نے خاموشی سے دعا کی۔

Watch Live Public News