منشیات کے مقدمہ میں عمرقید کی سزا پانے والا ملزم لاہور ہائیکورٹ سے بری

منشیات کے مقدمہ میں عمرقید کی سزا پانے والا ملزم لاہور ہائیکورٹ سے بری
کیپشن: منشیات کے مقدمہ میں عمرقید کی سزا پانے والا ملزم لاہور ہائیکورٹ سے بری

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں عمرقید کی سزا پانے والے ملزم کو کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے مقدمہ میں پندرہ سال قید کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔ مجرم سکندر حیات عرف سکندری کی جانب سے ایڈووکیٹ شوکت حیات نے دلائل دیے۔

وکیل نے عدالت کے روبرو مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے خلاف تھانہ نشاط آباد فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست گزار مجرم کے خلاف پانچ کلو ایک سو گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ سیشن جج فیصل آباد نے مجرم کو 2022 میں منشیات مقدمہ میں سزا سنائی۔

سیشن عدالت نے درخواست گزار کو حقائق سے ہٹ کر پندرہ سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرم کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ درخواست گزار مجرم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ مقدمہ کے تمام گواہان پولیس اہلکار ہیں۔ 

پولیس کے مطابق دس گرام چرس کی فرانزک رپورٹ حاصل کی گئی۔ مقدمہ میں بتائی گئی بقایا تمام مقدار جھوٹ پر مبنی ہے۔عدالت درخواست گزار کو بری کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے مجرم کی سزا کلعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News