ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے مختلف عہدوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ تمام آسامیاں نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہیں اور امیدوار 20 نومبر 2025 تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق ادارہ ڈیٹا انٹیلی جنس، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں ماہر اور باصلاحیت امیدواروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق درج ذیل عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی:
ڈپٹی ڈائریکٹر (Semantic Lead) — یہ عہدہ ان امیدواروں کے لیے ہے جو مصنوعی ذہانت، ڈیٹا انٹیلی جنس اور ڈیجیٹل نظاموں کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر (Semantic Business Intelligence Developer) — اس پوزیشن کا مقصد پیچیدہ ڈیٹا کو قابلِ عمل معلومات میں تبدیل کرنا اور جدید بزنس انٹیلی جنس (BI) سسٹمز تیار کرنا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر (Data Engineer Lead) — یہ عہدہ ڈیٹا پائپ لائنز اور بڑے پیمانے پر ڈیٹا آرکیٹیکچر کے ڈیزائن اور مینجمنٹ سے متعلق ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (Teradata DBA) — اس پوزیشن کے لیے ٹیراڈیٹا ڈیٹا بیس سسٹمز کے نظم و نسق، پرفارمنس بہتر بنانے اور ڈیٹا بیس کی کارکردگی برقرار رکھنے کا تجربہ درکار ہے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ یہ بھرتیاں اُن امیدواروں کے لیے شاندار موقع ہیں جو ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریشن، اینالیٹکس، اے آئی اور انٹرپرائز ڈیٹا مینجمنٹ میں مہارت رکھتے ہیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔