بڑی خبر، سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ مستعفیٰ ہوگئے

بڑی خبر، سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ مستعفیٰ ہوگئے

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز مستعفی ہوگئے، جسٹس منصور علی شاہ بطور سپریم کورٹ جج مستعفی ہوئے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے بھی استعفی دے دیا، دونوں ججز نے استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا۔ 

دونوں ججز کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 27ویں آئینی ترمیم کی دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر مملکت نے بھی اس پر دستخط کردیے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 27ویں ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ پر کاری ضرب لگائی گئی ہے، اور یہ آئین پر حملہ ہے۔

Watch Live Public News