ویب ڈیسک: چمن میں پاک افغان سرحد دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔
ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چمن کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی کے اضافی دستے تعینات کردیے ہیں۔
ڈی سی چمن کا کہنا تھا کہ باب دوستی دوسرے روز بھی ہر قسم کی دوطرفہ سرگرمیوں کےلیے بند ہے۔ باب دوستی سے پاک افغان دوطرفہ بارڈر ٹریڈ بھی معطل ہے۔ پیدل آمدورفت کے تحت امیگریشن آپریشن اور ویزاپاسپورٹ ٹریولنگ سسٹم معطل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث چمن بارڈر بندکیاگیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی شہر اور بارڈر ایریا میں جوائنٹ پیٹرولنگ جاری ہے۔