جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ

جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ
کیپشن: جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم 378 رنز بنا کر آوٹ

ویب ڈیسک: پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز 378 رنز پر ختم ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93،93 رنز بنائے۔ کپتان شان مسعود 76 ، محمد رضوان 75، بابراعظم 23 ، عبد شفیق نے 2 سکور بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ساجد خان، نعمان علی اور سعود شکیل صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

Watch Live Public News