پاک فوج کی بڑی کامیابی، ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاک فوج کی بڑی کامیابی، ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا
کیپشن: پاک فوج کی بڑی کامیابی، ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا

ویب ڈیسک: پاک فوج کی بڑی کامیابی، پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کیمبرین پیٹرول 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک ویلز برطانیہ میں منعقد ہوئی، برطانیہ میں ہونے والی مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول نے 66ویں سال بھی اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقراررکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی ٹیم نے 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر مشکل سفر کامیابی سے مکمل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ قوم کو پاک فوج کی اس عظیم کامیابی پر فخر ہے۔ پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی سے عالمی سطح پر وطن کا پرچم بلند ہوا۔

Watch Live Public News