افغانستان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف قوم کاپاک فوج کیساتھ بھرپور اظہاریکجہتی

افغانستان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف قوم کاپاک فوج کیساتھ بھرپور اظہاریکجہتی
کیپشن: افغانستان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف قوم کاپاک فوج کیساتھ بھرپور اظہاریکجہتی

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحد پرافغانستان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف قوم نےافواج پاکستان کیساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی اور افغان طالبان فورسز کیخلاف  شدید نعرے بازی کی گئی۔ 

شہریوں کا کہنا تھا کہ افغانیوں کو دل میں جگہ دی مگر یہ نمک حرام ہیں جو مسلمان بھائیوں پر حملہ کرتے ہیں۔ ہم نے انہیں بھائی چارہ اور محبت دی لیکن یہ کبھی پاکستان زندہ باد نہیں کہیں گے۔ یہ غدار اور بے ایمان لوگ ہیں ،  ہم نے انہیں بچوں اور بہن بھائیوں کی طرح پالا ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں جو دہشتگردی ہو رہی ہے اُسکی وجہ یہی لوگ ہیں۔ یہ مودی اور بھارتی حکومت کی خوشنودی کیلئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ افغانستان خوارج اور دہشتگردوں کا مرکز ہے، یہ اپنے مسلمان بھائیوں کیساتھ دہشتگردانہ رویہ رکھتے ہیں۔ آج افغان پوسٹوں پر پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے،ہم پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے رہیں گے ۔

شہریوں نے واضح کیا کہ پاک فوج کا عزم ہے کہ ان تمام عناصر کو ختم کر دیں گے جو پاکستان کے امن کو خراب کرتے ہیں۔ افغانستان ہمارے دشمن بھارت کیساتھ کھڑا نہ ہو، انڈیا ہمارا دشمن ہے اور پاک فوج اس کی ہر چال سے باخبر ہے۔ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اوراگر جنگ ہو گی تو شانہ بشانہ لڑیں گے۔

Watch Live Public News