قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے۔

کرکٹر کے اہل خانہ کے مطابق وزیر محمد کی عمر  95 سال تھی ،اِن کا انتقال آج برمنگھم میں ہوا۔

وزیر محمد 1952ء میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی اسکواڈ کے رکن تھے۔انہوں نے  دورۂ بھارت میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

وزیر محمد نے 1952ء سے 1959ء تک 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 2 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنائے۔

وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہے ہیں۔ وزیر محمد حنیف محمد، رئیس، مشتاق اور صادق محمد کے بھائی تھے، وہ محمد برادران میں سب سے بڑے تھے۔

Watch Live Public News