ملک میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ، پی ٹی سی ایل نے تصدیق کردی

ملک میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ، پی ٹی سی ایل نے تصدیق کردی

(ویب ڈیسک ) ملک میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے، صارفین کو موبائل ڈیٹا پر سوشل میڈیا ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کو فیس بک، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر اپ لوڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔14 اکتوبر کو انٹرنیٹ مزید سست اور تعطل کا شکار بھی ہو سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل نے بھی انٹرنیٹ سروس کی کی سست روی کی تصدیق کر دی ۔ ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کا کہنا ہے کہ  سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے،مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

ترجمان  کے مطابق  بین الاقوامی کنسورشیم کی جانب سے مرمتی کام  تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے، اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے،عارضی تکلیف کیلئے صارفین سے معذرت خواہ  ہیں۔

Watch Live Public News