خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کو حلف اٹھانے سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کو حلف اٹھانے سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

ویب ڈیسک:اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا۔

متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا، اپوزیشن کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ وزیر اعلیٰ کے انتخابی عمل کو انتظامی نہیں بلکہ آئینی حوالے سے دیکھے۔

جب تک علی امین گنڈاپور کا استعفی منظور نہیں ہوتا تب تک نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا۔

گورنر نے 15 اکتوبر کو علی امین گنڈاپور کو گورنر ہائوس بلایا ہے تو اس کا انتظار کرنا چاہیے تھا، مستعفی وزیر اعلیٰ کا استعفی منظور ہو جانے کے بعد اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے تھا۔

اپوزیشن رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وکلاء کی ٹیم کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے۔

Watch Live Public News