قیمتی جانوں اور املاک کا ہر سال ضیاع ریاست برداشت نہیں کرسکتی، آرمی چیف

قیمتی جانوں اور املاک کا ہر سال ضیاع ریاست برداشت نہیں کرسکتی، آرمی چیف
کیپشن: قیمتی جانوں اور املاک کا ہر سال ضیاع ریاست برداشت نہیں کرسکتی، آرمی چیف

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قیمتی جانوں اور املاک کا ہر سال ضیاع ریاست برداشت نہیں کرسکتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دورے میں سول انتظامیہ اور فوج کے باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔چیف سیکریٹری پنجاب اور اعلیٰ سول حکام بھی موقع پر موجودتھے۔

آرمی چیف کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے بیان میں کاہ کہ عوامی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات تیز کیے جائیں۔سیلاب سے بچاؤ کے لیے انفراسٹرکچر کی فوری تعمیر ناگزیر ہے۔ قیمتی جانوں اور املاک کا ہر سال ضیاع ریاست برداشت نہیں کرسکتی۔

فیلڈ مارشل نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی اور بحالی تک مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متاثرین نے بروقت امداد پر پاک فوج سے اظہارِ تشکرکیا۔

آرمی چیف نے فوجی جوانوں، ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ریلیف آپریشنز میں سول انتظامیہ کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

آرمی چیف نے لاہور-قصور اور ملتان-جلالپور پیروالا علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا۔

Watch Live Public News