ویب ڈیسک: ملٹری کورٹ کی کارروائی کیخلاف دائر درخواست پر عدالت سے حسان نیازی کیلئےاچھی خبرآگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سولہ ستمبر کو سماعت کرے گا۔عدالت نے درخواست پر بطور اعتراض نوٹسز جاری کررکھے ہیں۔