سعودی عرب تاریخ میں پہلی بار 2027 میں ’ ریسل مینیا‘ کی میزبانی کریگا

سعودی عرب تاریخ میں پہلی بار 2027 میں ’ ریسل مینیا‘ کی میزبانی کریگا

ویب ڈیسک: سعودی عرب اگلے سال ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا کی میزبانی کرے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ریسل مینیا شمالی امریکا کے باہر منعقد ہو رہا ہے۔

منتظمین کے مطابق ریسل مینیا 43 سنہ 2027 میں سعودی دارالحکومت ریاض میں ریاض سیزن کا حصہ بنے گا۔

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریسل مینیا پہلے ہی ریسلنگ کیلنڈر کی سب سے بڑی تاریخ ہے اور یہ اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ ہماری شراکت داری میں ایک سنگ میل ہے۔

ہمارا مقصد ہے کہ اس ایونٹ کو نئی بلندیوں تک لے جائیں اور دنیا کو ایک منفرد ریسل مینیا پیش کریں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف کنٹینٹ آفیسر پال ’ ٹرپل ایچ‘ لیوسیک نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی شراکت داری نے کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ ریسل مینیا 43 کو ایک تاریخی ایونٹ بنانے کے منتظر ہیں۔

ریسل مینیا کی تاریخ 1985 سے شمالی امریکی شہروں تک محدود رہی ہے، تاہم سعودی عرب کے ساتھ یہ نیا معاہدہ ڈبلیو ڈبلیو ای اور مملکت کے تعلقات میں نئی جہت لے کر آیا ہے۔

سعودی عرب اس سے قبل بھی بڑے ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹس جیسے کاؤن جویل، ایلیمینیشن چیمبر، اور کنگ اینڈ کوئین آف دی رنگ کی میزبانی کر چکا ہے۔

اسی سلسلے میں جنوری 2026 میں ریاض میں 39 واں رائل رمبل بھی منعقد ہوگا۔

Watch Live Public News