وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر قطر کا دور کرینگے، شیڈول سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر قطر کا دور کرینگے، شیڈول سامنے آگیا

ویب ڈیسک:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایک بار پھر قطر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 15 ستمبر کو دوحہ میں منعقد ہونے والے عرب اسلامک سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

عرب اسلامک سمٹ 15 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگا،  عرب اسلامک سمٹ دوحہ پر اسرائیلی حملوں اور  غزہ  پر مکمل قبضہ کرنے کی کوششوں کے تناظر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان، حکومتی نمائندوں اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے، سربراہی اجلاس کی تیاری کے لئے 14 ستمبر کو وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا ۔

 نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے، پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے جذبے کے طور پر وزیراعظم  نے 11 ستمبر 2025 کو دوحہ کا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت  کا اعادہ کیا۔ 

Watch Live Public News