فضاعلی نے دوران پروگرام وینا ملک کوکھری کھری سنادیں

فضاعلی نے دوران پروگرام وینا ملک کوکھری کھری سنادیں
کیپشن: فضاعلی نے دوران پروگرام وینا ملک کوکھری کھری سنادیں

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں مشہور اداکارہ اور میزبان فضا علی، اداکارہ وینا ملک کو کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ کلپ مداحوں میں خاصی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

فضا علی اور وینا ملک، دونوں نے تقریباً دو دہائیاں قبل کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ میزبانی میں بھی اپنی پہچان بنائی۔ حالیہ دنوں میں وینا ملک کم عمر لڑکوں کے ساتھ اپنے بولڈ ڈانس اور میوزک ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

پروگرام کے دوران فضا علی نے وینا سے براہِ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا، "میں تم سے بہت ناراض ہوں، وینا۔ تم ٹک ٹاک پر اجنبی لڑکوں کے ساتھ ڈانس کرتی ہو، جو تمہارے معیار کے مطابق نہیں۔ تم وینا ملک ہو، تمہارے ساتھ کھڑا ہونے والا شخص بھی ایک برانڈ بن جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہ کرو جنہیں کوئی نہیں جانتا۔"

فضا علی نے مزید کہا کہ، "تم اپنے میوزک اور شہرت سے کما سکتی ہو، پھر ان غیر ضروری ریلز کی کیا ضرورت؟ یہ محبت نہیں ہے۔ نوجوان لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا تمہاری شناخت کو کم کرتا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ تم چمکو اور اپنی اصل قدر پہچانو، نہ کہ کسی لڑکے کے ساتھ ریلز یا شیشہ پینے کی ویڈیوز بنا کر خبروں میں آؤ۔"

اس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ وہ صرف ان لوگوں کے ساتھ ویڈیوز بناتی ہیں جن سے انہیں محبت ہوتی ہے۔ تاہم، فضا کے بار بار اصرار کے باوجود وینا نے اس کم عمر نوجوان کے ساتھ کسی " خاص تعلق" کا اعتراف نہیں کیا۔

واضح رہے کہ وینا ملک اس سے قبل بھی اپنے بے باک بیانات اور مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ اپنے منیجر کے ساتھ مبینہ معاشقے اور متھیرا کے ساتھ ایک وائرل ویڈیو میں ذو معنی گفتگو پر بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہیں۔

Watch Live Public News