ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں اہم قومی و علاقائی امور، داخلی و خارجی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر شیری رحمان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی امن معاہدے سے آگاہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔