زرعی شعبے میں اہم اصلاحات،'نافسا' کا قیام ترقی کیجانب اہم  سنگ میل 

زرعی شعبے میں اہم اصلاحات،'نافسا' کا قیام ترقی کیجانب اہم  سنگ میل 
کیپشن: زرعی شعبے میں اہم اصلاحات،'نافسا' کا قیام ترقی کیجانب اہم  سنگ میل 

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زرعی شعبے میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر حکومت نے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (DPP) اور اینیمل کوارنٹائن کو ضم کر کے ایک نئی فوڈ سیفٹی اتھارٹی " نافسا" (NAFSA) قائم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نافسا کا مقصد عالمی معیار کے مطابق جدید زرعی نظام متعارف کرانا ہے،میتھائل برومائیڈ کا غیر ضروری استعمال کم، فی کنٹینر 40 ہزار روپے تک کی بچت ہے،ڈی پی پی کی لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن اور جدید انفراسٹرکچر کی بنیاد پر کام شروع ہوگیا۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی شعبے میں جدیدیت اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

Watch Live Public News