(ویب ڈیسک ) مسلح جتھوں نے بلوچ بازار میں شاہراہ پرغیرقانونی رکاوٹیں کھڑی کیں جس سے پبلک ٹرانسپورٹ معطل اور اشیا خوردونوش کی نقل وحرکت مکمل طور پر رک گئی تھی۔
کوٹلی تا تراڑکھل اہم شاہراہ کی بندش ختم کرنے اور رسائی کو بحال کرنے کیلئےسیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچ بازارکے مقام پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
ریاستی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کی۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں اور فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے11 جوان زخمی ہو چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق عوام کے مطالبے پرجب سیکیورٹی ادارے سپلائی روٹس کو کلیئر کرتے ہیں تو کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھےان پر حملہ اور فائرنگ کرتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے زخمی جوانوں کی یہ قربانی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے ادارے امن و امان کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔
عوام کے جان ومال کاتحفظ اورتمام سپلائی روٹس کی کلیئرنس کویقینی بنانا عوام کا مطالبہ اوروقت کی اہم ضرورت ہے۔