(ویب ڈیسک ) بیروت پر بمباری پر ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف کا ردعمل آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اپنے وعدوں پر عملدرآمد کا ارادہ نہیں رکھتا یا پھر صلاحیت نہیں رکھتا، بیروت صیہونی حملے نے ایک بار پھر امریکا کی نااہلی ثابت کردی۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست کو سبز باغ دکھا کر آپ کوئی رعایت حاصل نہیں کرسکتے ۔بیڈکاپ گڈ کاپ کا کھیل اب بہت پرانا ہوچکا ہے،وعدوں پر عملدرآمد کا ارادہ اور صلاحیت نہ ہو تو بات چیت کو جاری رکھنا ممکن نہیں ۔