ویب ڈیسک: ہیلتھ کارڈ ری لانچنگ کی منظوری پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مریم نوازشریف کو ہیلتھ کارڈ پروگرام کی منظوری دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ پنجاب حکومت ہیلتھ کارڈ پروگرام کو آسان اور قابل عمل بنائے گی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام میاں نواز شریف کا پراجیکٹ ہے۔ جس پر ماضی کی حکومت نے اپنی تختی لگائی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر اور موثر بنائیں گی۔
قرارداد کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے لوگوں کا مفت علاج یقینی بنایا جائے گا۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی مریم نواز کا قابل ستائش کارنامہ ہے۔