T20 ورلڈکپ 2024 کی اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا گیا

T20 ورلڈکپ 2024 کی اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: T20 World cup 2024
سورس: web desk

ویب ڈیسک:آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا، سیمی فائنل سمیت 13 میچز کے ٹکٹس کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا آئرلینڈ اور امریکا کے خلاف میچ کے ٹکٹس کی فروخت بھی شامل ہے،ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 6 ڈالر جبکہ زیادہ 35 ڈالر رکھی گئی ہے،آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹس بیلٹنگ میں اب تک  1 ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ 

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے55 میں سے 51 میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں،ابتدائی طور پر اضافی ٹکٹس کی فروخت میں ویسٹ انڈیز اور نیو یارک اسٹیڈیم کے ہاسپیٹلٹی پیکجز کی فروخت بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گرینڈ پریری اسٹیڈیم اور بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم کے پیکیجز کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ ورلڈکپ جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔