ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر محکمہ سماجی بہبود نے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے تحت مستحق افراد کو 12,500 روپے کی ادائیگی میں پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے خصوصی ریڈریسل کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔
حکومتی اعلامیے کے مطابقشناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی غلطی: نامکمل ڈیٹا والے کیسز کی تصدیق کے بعد اسسٹنٹ کمشنر آفس انہیں درستگی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو بھیجے گا۔
فنگر پرنٹ کے مسائل: بزرگ یا معذور افراد جن کے فنگر پرنٹ میچ نہیں ہو رہے، نادرا سے سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) حاصل کر کے اے سی آفس سے رابطہ کریں تاکہ رقم قریبی رشتہ دار کو منتقل کی جا سکے۔
وفات پانے والے افراد کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور درخواست جمع کروانے پر رقم اہل خانہ کو ادا کی جائے گی۔
بلاک شدہ CNIC پر ادائیگی ممکن نہیں، اور ایسی رقم واپس ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو منتقل کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مستحقین کو دفاتر کے چکر لگوانے کے بجائے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ ریلیف کی رقم جلد از جلد مستحقین تک پہنچ سکے۔