(ویب ڈیسک ) تمام بی آر ٹی لائنز بشمول پاکستان میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کے کرایے میں 33 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابقاضافے کا اطلاق 26 مارچ 2026ء سے ہو گا۔تمام بی آر ٹی لائنز بشمول پاکستان میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ ہوگا۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق ریڈ میٹرو بس کا راولپنڈی لاہور ملتان میں کرایہ 40 روپے کر دیا گیا تاہم گرین ٹرانسپورٹ کارڈ رکھنے والے 15 روپے رعایت حاصل کرکے صرف 25 روپے میں ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔