ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جس میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، یہ مذاکرات آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے تحت کیے جا رہے ہیں جس میں پاکستان کی جانب سے اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی جائے گی۔
بجٹ اہداف طے پانے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کے دوران حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔تکنیکی مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے تفصیلی مالیاتی ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔
آئی ایم ایف وفد کا دورہ متوقع
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ "آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، تاہم یہ دورہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مقابلے میں تقریباً ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔"
پس منظر
پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے مالیاتی پروگرام کی تیاری میں مصروف ہے، جس کے تحت اگلے مالی سال کے لیےٹیکس اہداف میں اضافے،سبسڈی اصلاحات،
توانائی شعبے میں بہتری جیسے اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔