ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 3300 روپے سستا ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے پر آ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی کے بعد 4174 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 140 روپے کم ہو کر 5522 روپے ہو گئی۔
چھوٹے صرافہ تاجروں نے گولڈ ریگولیٹری باڈی کے قیام کا مطالبہ کردیا۔