پی ٹی اےکا  وی پی این سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز

پی ٹی اےکا  وی پی این سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز

(ویب ڈیسک )  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ  اس اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔

پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے پانچ سے زائد مختلف کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیے۔ پی ٹی اے سے   لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی ومجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین اب رجسٹریشن ، لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کر سکیں گے۔یہ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News