(ویب ڈیسک ) فیس بک میں ایک نیا فیچر آرہا ہے جس سے لوگوں کیلئے ملازمتوں کی تلاش آسان ہو سکے گی۔
میٹا کی جانب سے ایک نیا فیچر اب فیس بک کا حصہ بن رہا ہے جس سے لوگوں کے لیے ملازمتوں کی تلاش آسان ہو سکے گی۔
حقیقت میں تو یہ فیس بک کا ایک پرانا فیچر ہے جسے 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا ۔لیکن بھر اسے 2022 میں ریٹائر کردیا گیا تھا۔
تاہم اب یہ فیچر فیس بک کا دوبارہ حصہ بن رہا ہے۔
لوکل جابز نامی یہ فیچر فیس بک کے مارکیٹ پلیس سیکشن میں ایک ٹیب کی شکل میں نظر آئے گا۔ میٹا کا کہنا ہے کہ یہ فیچر متعلقہ گروپس اور بزنس پیجز میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
ایسی ملازمتیں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو دستیاب ہوں گی اور انہیں فیس بک گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
صارفین ملازمین کیلئے اپلائی کرسکیں گے یا براہ راست فیس بک میسنجر پر کمپنیوں سے چیٹ کرسکیں گے۔
میٹا کے مطابق ہم ہمیشہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، اب ہم اپنی برادری کو ملازمت کے موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، تاکہ مقامی سطح پر افراد اور چھوٹے ادارے ایک دوسرے سے جڑ سکیں۔
فی الحال یہ فیچر امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے دیگر ممالک میں بھی توسیع دی جائے گی۔