(ویب ڈیسک ) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے نیا نصاب فوری طور پر نافذ العمل ہو گا،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کا بڑا فیصلہ،پرانا نصاب ختم کردیا گیا۔ جامع نصاب دو ہزار چوبیس نافذ کردیا گیا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے نیا نصاب فوری طور پر نافذ العمل ہو گا،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیا نصاب بورڈ کی فیڈرل ویب سائٹ سے حاصل کر کے نافذ کریں۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق نیا نصاب جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔نیا نصاب طلبہ کی علمی اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔
نیا نصاب فیڈرل بورڈ سے منسلک ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں یکساں نافذ ہو گا۔تمام منسلک اسکولوں اور کالجوں کو فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔