ویب ڈیسک: ایران کے معروف گلوکار اور اداکار امید جہاں 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ شہر بم میں ایک موسیقی فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔ اچانک گرنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو بار کارڈیک ریسسٹیٹیشن کی کوشش کے باوجود جان نہ بچائی جا سکی۔
امید جہاں 1982 میں آبادان میں پیدا ہوئے۔ وہ مشہور موسیقار محمود جہاں کے بیٹے تھے اور انہوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کو اپنایا۔
انہوں نے اپنا پہلا البم 34 سال کی عمر میں ریلیز کیا، جس نے انہیں ایرانی پاپ اور لوک موسیقی کے ملاپ میں ایک منفرد شناخت دی۔ ان کے گانے دنیا بھر میں ایرانی برادری میں مقبول تھے۔
مداحوں اور فنکاروں نے ان کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔