چینی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ ،3منٹ میں ہڈی جوڑنے والا 'بون گلو' تیار  

چینی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ ،3منٹ میں ہڈی جوڑنے والا 'بون گلو' تیار  

(ویب ڈیسک ) چینی سائنسدانوں نے 3 منٹ میں ہڈی جوڑنے والا بون گلو تیار کرلیا ہے۔

چین میں ماہرین نے اوسٹر (Oyster) سے متاثر ہو کر ایک ایسا انقلابی بون گلو تیار کیا ہے جو صرف 2 سے 3 منٹ میں ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وہ بھی ایسے حصوں میں جہاں خون کی روانی زیادہ ہو اور روایتی طریقے مؤثر نہ ہوں۔

اس حیاتیاتی چپکنے والے مادے کو Bone-02 کا نام دیا گیا ہے، جو براہِ راست متاثرہ جگہ پر انجیکٹ کیا جاتا ہے۔ انجیکشن کے بعد ہڈی خود بخود کسی دھاتی امپلانٹ کے بغیر جُڑ جاتی ہے۔

Bone-02 کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ بایوڈیگریڈیبل ہے، یعنی جیسے ہی ہڈی مکمل طور پر جُڑتی ہے، یہ مادہ جسم کے اندر ہی تحلیل ہو جاتا ہے، یوں دوبارہ سرجری کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی اور انفیکشن کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ گلو بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے اوسٹر، جو پانی کے اندر انتہائی مشکل ماحول میں بھی سطح سے مضبوطی سے چمٹا رہتا ہے۔

اس تحقیق کی قیادت کرنے والے آرتھوپیڈک سرجن لن ژیان فینگ کے مطابق Bone-02 400 پاؤنڈ سے زائد وزن برداشت کر سکتا ہے، جبکہ اس کی کمپریسیو اسٹرینتھ 10 MPa تک پہنچتی ہے۔

Watch Live Public News