ویب ڈیسک: مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔